خصوصی رپورٹس
30 اکتوبر ، 2016

بھارتی فائرنگ سے بینائی کھونے والی کشمیری طالبہ مظلومیت کی تصویر

بھارتی فائرنگ سے بینائی کھونے والی کشمیری طالبہ مظلومیت کی تصویر

قابض فورسز نےکشمیری طالبہ کو مظلومیت کی تصویر بنا دیا،بھارتی فورسز کے چھروں کی فائرنگ سے 14 سالہ انشا بینائی سے محروم ہوگئی ،دوسری جانب کرفیو اور پابندیوں کے باعث اسکول بند ہونے پر وادی کی مسجدوں نے درس گاہوں کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

مقبوضہ کشمیر کی 14 سالہ انشا مشتاق اس وقت گہرے کرب سے گزر رہی ہے ۔وہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھی لیکن ظالم بھارتی فوج نے اس کی آنکھوں کی بینائی چھین لی۔

انشا اپنے گھر میں کھڑکی کے نزدیک ہی کھڑی تھی ، جب بھارتی فورسز کے چھروں نے اس کی آنکھوں کو نشانہ بنایااور اس کی بینائی چھین لی۔

انشا کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی فورسز سے پوچھنا چاہتی ہے کہ اس کا کیا قصور تھا ؟ کتابیں پڑھنے کی شوقین اب صرف ان کتابوں کو محسوس کر سکتی ہے۔وہ تین ماہ سے اپنی آنکھوں کے علاج کیلئے اسپتالوں کے چکر کاٹ رہی ہے ۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور پابندیوں کے باعث وادی میں تعلیمی صورتحال انتہائی خراب ہے ،اسکول بند ہونے وادی کی مسجدوں کو درس گاہوں میں بدل دیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے اسکولوں میں سیلبس مکمل نہ ہونے کے باوجود امتحانات لینے کا اعلان بھی کر ر کھا ہے۔

 

مزید خبریں :