صحت و سائنس
11 نومبر ، 2016

لاہور:میواسپتال کی 19نرسیں برخاست کرنے کا فیصلہ

لاہور:میواسپتال کی 19نرسیں برخاست کرنے کا فیصلہ

 

 میواسپتال لاہور کی19نرسوں کو برخاست کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور فہرست تیار ہوگئی ہے۔

انچارج نرسنگ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ نرسز کے ٹرمینیشن لیٹرز گھروں کوبھیجے جارہے ہیں، ایم ایس ڈاکٹر امجد شہزاد کا کہنا ہے کہ ہڑتالی نرسیں حاضری لگا کر دھرنےمیں شریک ہوجاتی ہیں۔

ڈاکٹر امجد شہزاد نے مزید بتایا کہ 44 نئے ڈاکٹر بھرتی کرلیے گئے جبکہ 36 نےڈیوٹی سنبھال لی ہے، اس کے علاوہ 50نئی نرسیں بھرتی کرکےمختلف وارڈز میں تعینات کر دی گئیں۔

ادھر نوٹس گھروں میں پہنچے تو نرسوں کےگھر والے اسپتال پہنچ گئے۔

مزید خبریں :