16 نومبر ، 2016
کراچی میں وقفے وقفے سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کے باوجود ا سموگ کا کوئی خطرہ نہیں۔ ڈائریکٹر میٹ عبدالرشید کے مطابق شہر میں صبح کے اوقات میں دھند رہ سکتی ہے ۔
ڈائریکٹر میٹ آفس عبدالرشید نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کراچی میں شام کے اوقات میں چلنے والی سمندری ہوائیں اور دن میں شمال مشرقی اور مغربی ہواؤں کے باعث اسموگ کا کوئی خطرہ نہیں۔
ان کا کہناتھا کہ شمالی علاقہ جات سمیت کراچی میں بھی صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے دھند رہنے کے امکانات ہیں جوموسم سرما میں وقتاً فوقتاً دیکھی جاسکتی ہے۔
ڈائریکٹر میٹ کا کہنا تھا کہ اگر شہر میں کسی روز 24 گھنٹے ہوائیں مکمل طور پر بند رہیں تو اگلے دن ا سموگ ہوسکتی ہے جس کے امکانات انتہائی کم ہیں ۔