16 نومبر ، 2016
بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے ایک رہنما اور سابق ریاستی وزیر جناردھن ریڈی نے اپنی بیٹی کی شادی میں آٹھ ارب روپے پھونک ڈالے۔
بتایا جاتا ہے کہ دلہن کی ساڑھی 30 کروڑ کی۔ زیورات کی قیمت ڈیڑھ سوکروڑ۔باراتیوں کے لیے سونے کے دعوت نامے اور دیگر معاملات پر بی جے پی رہنما نے آٹھ سوکروڑروپے خرچ کردیے۔
بی جے پی کے رہنما اور جنوبی ریاست کرناٹک کے وزیر جناردھن ریڈی نے اپنی بیٹی کی شادی کے صرف کارڈز کی چھپائی پر دو کروڑ روپے اڑائے،دلہن کے زیورات پر ڈیڑھ سو کروڑ روپے لگادیے۔
جبکہ بارات کے لیے تیار کی گئی ساڑھی تیس کروڑ روپے میں بنوائی گئی،شادی کا اسٹیج بالی ووڈ کے ڈائریکٹرز سے بنوایا گیا اور مہمانوں کا دل بہلانے کے لیے فلمی ستاروں کو بھی بلوایا گیا۔