کھیل
18 نومبر ، 2016

کرائسٹ چرچ ، نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

کرائسٹ چرچ ، نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان کیوی ٹیم نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم نےبابر اعظم کو ٹیم میں شامل کیا ہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سمی اسلم ، اظہر علی، یونس خان، مصبا الحق، اسد شفیق، سرفراز احمد، راحت علی، محمد عامر، یاسر شاہ اور سہیل خان شامل ہیں۔

میزبان ٹیم نے جیت راول اوپنر اور کولن ڈی گرینڈ ہوم آل رائونڈ کو ڈیبو کرایا ہے،جبکہ آلرائونڈ ر جمی نیشم اور فاسٹ بالر میٹ ہینری کو باہر کردیا ہے۔ کیوی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ٹام لیتھم، کین ولیم سن کپتان، راس ٹیلر، ہینری نیکولز، واٹلینگ، ٹم سائوتھی، ٹاڈ ایسٹل، نیل ویگنراور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر ہو گیا تھا۔موسم نے ٹاس کی بھی مہلت نہ دی۔آج کھیل مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے شروع ہوا ہے۔

ہر روز 90 کے بجائے 98 اوورز کروائے جائیں گے، جبکہ فالو آن کے لیے 150 رنز کا فرق ہوگا۔ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ مصباح الحق کا بطور کپتان پچاسواں ٹیسٹ ہو گا۔

مزید خبریں :