18 نومبر ، 2016
میاں محمد عابد...لاہور ہائی کورٹ نے کمسن لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عدنان ثناءاللہ کی آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار نے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست کے مطابق ملزم عدنان ثناءاللہ نے ساتھیوں سے مل کر کمسن لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
ماتحت عدالت نے ٹھوس شواہد کے باوجود اس کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ استدعا کی گئی کہ عدنان ثناءاللہ کہ ضمانت منسوخی کا حکم دیا جائے، عدالت نے مزید سماعت25 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔