18 نومبر ، 2016
کرائسٹ چرچ میں بیٹنگ شروع ہوتے ہی پاکستانی کھلاڑیوں کی لائن لگ گئی ہے۔ پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں گرین شرٹس کا کمزور آغازہوا۔ 56رنز پر پاکستان کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اب تک 6 کھلاڑی آئوٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت کپتان مصباح الحق اور محمد عامر بیٹنگ کر رہے ہیں۔ مصباح نے 21اور عامر نے ایک رنز اسکور کیا ہے۔ اب تازہ ترین صورتحال کے مطابق اسکور 7 وکٹ پر114 رنز ہے۔ ساتویں آئوٹ ہونے والے بیٹسمین محمد عامر تھے انہیں بولٹ نے بولڈ کیا ہے۔
ٹیم کا اسکور کھانے کے وقفے تک 34 اوورز کے کھیل میں 4وکٹ پر 88 رنز تھا۔ وقفے کے فوری بعد اسد شفیق اور پھر سرفراز آئوٹ ہوگئے۔ اسد کو ڈی گرینڈ ہوم نے آئوٹ کیا، جبکہ سرفراز کی وکٹ سائوتھی کے حصے میں آئی ہے۔
اس سے پہلے کرائسٹ چرچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر دھوکہ دے گئی۔ پہلے اظہرعلی پھر سمیع اسلم، بابر اعظم اور یونس خان اس کے بعد اسد شفیق اور سرفراز احمد بھی ان کے ساتھ ساتھ پیچھے چل پڑے۔ کیوی ٹیم کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 4وکٹیں حاصل کیں ہیں، جبکہ ٹم سائوتھی نے 2وکٹ لیے ہیں۔