18 نومبر ، 2016
پاکستانی آل رائونڈر محمد حفیظ نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا بولنگ ایکشن کلیئر ہوجائے گا اور وہ ایک سال بعد دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے بولنگ کراسکیں گے۔
جمعرات کو برسبین کی قومی اکیڈمی میں حفیظ کا بایومیکنکس ٹیسٹ ہوا۔ حفیظ نے ماہرین کی موجودگی میں 3اوورز بولنگ کرائی۔
توقع ہے کہ ان کے بولنگ ٹیسٹ کی رپورٹ یکم دسمبر کو 14 دن میں منظر عام پر آئے گی۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں حفیظ کا کہنا ہے کہ انشا اللہ ٹیسٹ کلیئر ہو جائے گا۔