کھیل
18 نومبر ، 2016

آسٹریلین بیٹسمین ووجز بائونسر لگنے سے بے ہوش، حالت بہتر

آسٹریلین بیٹسمین ووجز بائونسر لگنے سے بے ہوش، حالت بہتر

 

آسٹریلین بیٹسمین ایڈم ووجز ڈومیسٹک میچ کے دوران سر پر باؤنسر لگنے سے بے ہوش ہوگئے، جس کے بعد انہیں فوری پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں کی حالت تسلی بخش ہے۔

ویسٹرن آسٹریلیا کے37 سالہ ووجز تسمانیہ کے خلاف شیفلڈ شیلڈ میچ میں بیٹنگ کر رہے تھے کہ کیمرون اسٹیونسن کا باؤنسر ہیلمٹ پر لگنے سے بے ہوش ہوگئے۔

انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ کا کہنا ہے کہ ووجز وقتی طور پر بے ہوشی کی کیفیت میں چلے گئے تھے لیکن اب ٹھیک ہیں۔ البتہ وہ بقیہ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں :