18 نومبر ، 2016
عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر حاجی محمد عدیل پشاور میں وفات پا گئے ہیں، وہ ایک عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
حاجی محمد عدیل کے صاحبزادے محمد عدنان جلیل کے مطابق ان کے والد گردے فیل ہونے کی وجہ سے سی ایم ایچ میں انتقال کرگئے،جن کی نماز جنازہ آج شام 4 بج کر 15 منٹ پر جناح پارک پشاور میں ادا کی جائے گی۔
حاجی محمد عدیل 2009 سے 2015 تک سینیٹر رہے ہیں جبکہ 1997ء سے 1999ء تک ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بھی رہے۔
حاجی محمد عدیل 3 بار ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی اور ایک بار صوبائی وزیر خزانہ رہے، وہ اے این پی کےقائم مقام مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں۔