شہر شہر
18 نومبر ، 2016

کیڈٹ کالج اساتذہ کا مبینہ تشدد، طالبعلم حواس کھوبیٹھا

لاڑکانہ کیڈٹ کالج کا ہونہار طالب اساتذہ کے مبینہ تشدد سے حواس کھوبیٹھا، 14سالہ محمد احمد کا گلا اتنے وحشیانہ انداز میں دبایا گیا کہ بعض نازک ہڈیاں ٹوٹ گئیں ، بولنے کی صلاحیت ختم ہوگئی جبکہ دماغ ٹھیک طور پر کام نہیں کررہا ہے۔

طالب علم کا علاج صرف امریکا میں ممکن مگر والدین کے پاس اتنے پیسے ہی نہیں کہ لختِ جگر کو ہمیشہ کی معذوری سے بچا سکیں۔

محمد احمد کے والدین کا الزام ہے کہ محمد احمد کی اس حالت کے ذمے دار کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے بعض اساتذہ ہیں۔

محمد احمد کا باپ گزشتہ 4 ماہ سے کراچی کے نجی اسپتالوں میں چکراتا پھر رہا ہے،خطیر جمع پونجی خرچ ہونے کے بعد ماہرین نے اسے بتایا ہے کہ بچے کا علاج کرانا ہے تو امریکا لے جاؤ، لیکن ایک جونیئر ٹیچر اتنا پیسہ کہاں سے لائے گا۔

دکھی باپ کا مطالبہ ہے کہ محمد احمد پر وحشیانہ تشدد کی شفاف تحقیقات کرائی جائے اور ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مزید خبریں :