20 نومبر ، 2016
کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان کی دوسری اننگز میں 171رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے۔ نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 105رنز کا ہدف دیا ہے۔
گرین شرٹس کے آخری آئوٹ ہونے والے بیٹسمین راحت علی تھے۔ وہ 2رنز پر سائوتھی کا ہاتھوں آئوٹ ہوئے، جبکہ نویں آئوٹ ہونے والے بیٹسمین اسد شفیق تھے۔ انہوں نے 17 رنز بنائے۔ انہیں ویگنر نے ائوٹ کیا۔
پاکستان کو اپنی دوسری اننگز میں اب تک 104رنز کی برتری ہے۔ اتوار کو میچ کے چوتھے دن پاکستان کے آوٹ ہونے والے پہلے اور مجموعی طور پر آٹھویں بلے باز سہیل خان تھے۔ جنھوں نے سب سے زیادہ40 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں ٹیم سائوتھی نے آؤٹ کیا ہے۔
کیویز ٹیم کی جانب سے بولٹ، سائوتھی اور ویگنر نے 3،3وکٹیں حاصل کیں ہیں، تاہم گرین شرٹس کی جانب سے ٹاپ اسکور سہیل خان سے جانب سے آیا ہے۔ انہوں نے 40 رنز بنائے تھے۔