صحت و سائنس
20 نومبر ، 2016

سجاول: پولیو وائرس تیزی سے پھیلنے لگا،ایک ماہ میں 3کیسز

سجاول: پولیو وائرس تیزی سے پھیلنے لگا،ایک ماہ میں 3کیسز

ضلع سجاول کی ساحلی پٹی میں پولیو وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہےـ تحصیل جاتی میں ایک ماہ کے دوران تیسرا پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت کی نااہلی کا پول کھل کر سامنے آگیا ہے۔

افسران میں کھلبلی مچ گئی ہےـ حکومت کا پولیو فری پاکستان کا دعویٰ دہرہ کی دہرہ رہ گیا ـ تفصیلات کے مطابق ضلع سجاول میں پولیو ویکسین بے اثر ہو کر رہ گئی ہے۔

تحصیل جاتی کی یونین کونسل کوٹہی کے رہائشی دو بچے عظیم پٹھان اور سفینہ جت کو پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد مذکورہ تحصیل کے گاؤں محمدعلی ماروانی جت کے مکین دوسالہ معصوم بچہ انیس ولد رمضان کو ابتدائی رپورٹ میں پولیو ظاہر ہوجانے کے پر تصدیق کیلئے بچے کے جسم سے اجزاء لیکر پولیو کی شناخت کےلئے اسلام آباد میں قائم لیبارٹری ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ضلع سجاول کی تحصیل جاتی میں ایک ماہ کے دوران مسلسل تیسرا، صوبہ بھر میں ساتواں اور ملک میں اٹھارواں کیس بتایا جارہا ہےـ

پولیو کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافے کے باوجود تاحال محکمہ صحت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور نہ ہی پولیو کی روک تھام کیلئے اپمرجنسی بنیاد پر کوئی عملی اقدامات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کے پولیو کیسز کے حوالے سے محکمہ صحت سجاول کی طرف سے کوئی موقف سامنے نہ آسکا ہے، جبکہ گزشتہ روز کمشنر حیدرآباد قاضی شاہد پرویز ڈپٹی کمشنر سجاول کے دفتر پہنچ گے تھےـ

ان کیمرا اجلاس میں شرکت کرکے میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے، جبکہ صحافی حضرات راہ تکتے رہے تھےـ

 

مزید خبریں :