20 نومبر ، 2016
زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا ایک روزہ میچ ٹائی ہو گیا ہے۔ بلاوائیو میں ہونے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
زمبابوے کی ٹیم 257رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے بھی مقررہ 50اوورز میں 8وکٹ کے نقصان پر 257رنز اسکور کئے تھے۔
ویسٹ انڈیز کے شائے ڈیاگو ہوپ مین آف دی میچ قرار پائے گئے۔ انہوں نے 101رنز بنائے اور کریگ بریتھ ویٹ نے 78 رنز اسکور کیے تھے۔
زمبابوے کے ایروائن 92رنز اور سکندر رضا 77 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تھے۔ کارلوس بریتھ ویٹ نے48 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔