20 نومبر ، 2016
ارجنٹائن:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون ڈرائیور کو روکنے کیلئے اہلکار گاڑی کے بونٹ پر لٹک گیا۔
دنیابھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے واقعات معمول کی بات ہے تاہم ارجنٹائن میں ایسی ہی خلاف ورزی کا ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ایک ٹریفک پولیس اہلکارڈرائیور کو روکنے کیلئے گاڑی کے بونٹ پر لٹک گیا۔
یہ مناظر ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں دیکھے گئے جب ایک پولیس اہلکار نے معمول کی چیکنگ کیلئے گاڑی کو روکا اور کاغذات طلب کئے لیکن خاتون ڈرائیور نے رُکنے کے بجائے بھاگنے میں عافیت جانی۔
پولیس اہلکار نے اپنے فرائض کی انجام دہی کچھ یوں دکھائی کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون کو روکنے کیلئے گاڑی کے بونٹ پر ہی لٹک گیا اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوکراسے حراست میں لے لیا۔