20 نومبر ، 2016
اسلام آباد کی جی سکس ٹو امام بارگاہ سے چہلم امام حسینؓ کا جلوس برآمد ہوگیا ، اس موقع پر شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پشاوراورنوشہرہ میں موبائل سروس معطل ہے ۔
چہلم شہدائے کربلا کے سلسلے میں مختلف شہروں مجالس اور جلوس کا انعقاد کیا جارہا ہے، پشاور میں شہدائے کربلا حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کے چہلم کے سلسلے میں آج شبیہہ علم و ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوںگے ۔
پشاو راور نوشہرہ میں سیکورٹی کے پیش نظر موبائل سروس معطل ہے جبکہ کل بھی مختلف شہروں میں موبائل سروس معطل رہے گی ۔
مختلف شہروں میں کل چہلم امام حسین کیلئے فل پروف انتظامات کرلئے گئے ہیں، نواب شاہ اور سکھر سمیت علاقوں میں پرامن و امان کے لئے پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے فلیگ مارچ کیا جبکہ سیکورٹی کے پیش نظر موبائل سروس معطل کردی گئی ہے ۔
ادھر فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے لئے رینجرز کے دستے بھی پہنچ گئے ہیں۔ چناب رینجرز کے 80 سے زائد اہلکار فیصل آباد کی سول انتظامیہ کی درخواست پر سیالکوٹ سے آئے ہیں ۔