20 نومبر ، 2016
قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہورہی ہے،سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ سندھ میں کرپشن کے خلاف از خود نوٹس لیا جائے ۔
میہڑ میں قومی عوامی تحریک نے کرپشن مٹائو ریلی نکالی ، ریلی کے شرکا ایاز لطیف پلیجو کی قیادت میں ریلوے پھاٹک سے ریلوے گرائونڈ تک گئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز پلیجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کر پشن نے سندھ کو تباہ کردیا ہے، ذوالفقار آباد منصوبہ سندھ دشمن منصوبہ ہے، پیپلز پارٹی کی خراب حکمرانی کی وجہ سے عوام عذاب میں مبتلا ہیں۔