دلچسپ و عجیب
21 نومبر ، 2016

احمد آباد: رن وے پر بندروں کی آمد، طیارہ حادثے سے بچ گیا

احمد آباد: رن وے پر بندروں کی آمد، طیارہ حادثے سے بچ گیا

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ہوائی اڈے پر عین اس وقت بندر آن پہنچے جب احمد آباد سے چنائے جانے والا پرائیویٹ ائیر لائن کمپنی کا بوئنگ 737مسافر طیارہ ٹیک آف کیلئے تیار تھا۔

اسی دوران ایئر ٹریفک کنٹرول کی طرف سے پائلٹ کو مطلع کیا گیا کہ رن وے پر اچانک بندر آگئے ہیں ۔ اطلاع ملنے پر پائلٹ نے ہنگامی طور پر طیارے کو روک لیا ، طیارہ حادثے سے بچ گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

اس سے قبل اس پرائیویٹ ایئر لائن کمپنی کے ایک طیارے کو اس وقت حادثہ پیش آچکا ہے جب صورت شہر کے ہوائی اڈے پر رن وے پر اُترنے کے بعد طیارہ ایک بھینس سے ٹکرا گیا تھا جس سے بھینس موقع پر ہلاک ہو گئی تھی جبکہ طیارے کو شدید نقصان پہنچا تھا ۔

 

مزید خبریں :