صحت و سائنس
23 جون ، 2012

امریکا: رحم مادر میں موجود 5 ماہ کے بچے کی رسولی کا کامیاب آپریشن

امریکا: رحم مادر میں موجود 5 ماہ کے بچے کی رسولی کا کامیاب آپریشن

واشنگٹن… امریکہ میں ڈاکٹروں نے رحم مادر میں موجود پانچ ماہ کے ایک بچے کے منہ پر موجود رسولی کا کامیاب آپریشن کیا ۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا آپریشن قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹیمی گونزالز نامی خاتون نے حمل کے 17ویں ہفتے میں کروائے جانے والے ایک معائنے کے بعد بتایا کہ انہوں نے اپنے بچے کے منہ سے کوئی بلبلہ نکلتے ہوئے دیکھا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک نایاب ٹیومر ہے اور بہت کم توقع تھی کہ اُن کی بچی زندہ رہ پاتی۔ طب کی دنیا میں سنگ میل کی حیثیت رکھنے والے اس آپریشن کے پانچ ماہ بعد ننّھی لینا کی پیدائش ہوئی۔ لینا صحت مند ہیں اور ان کے آپریشن کی نشانی کے طور پر ان کے منہ پر محض ایک چھوٹا سا زحم کا نشان ہے۔ فلوریڈا میں جیکسن میموریل ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ ٹیومر بہت ہی نایاب قسم کا ہے اور ایسا کیس ہسپتال کی بیس سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ آیا ہے۔ رسولی نکالے جانے کے عمل میں حاملہ خاتون ٹیمی گونزالز کو لوکل انستھیزیا دیا گیا اور بچے کے گرد موجود حفاظتی غلاف کے اندر ایک سوئی داخل کی گئی۔ جس کے بعد لیزر کی مدد سے لِینا کے ہونٹوں پر موجود رسولی کو کاٹا گیا۔ یہ آپریشن ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔

مزید خبریں :