کھیل
22 نومبر ، 2016

زمبابوے، سری لنکا کا ون ڈے بارش کی نذر

زمبابوے، سری لنکا کا ون ڈے بارش کی نذر

سہ ون ڈے سیریز میں زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

اس سے قبل میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ موسم کی مداخلت سے قبل ہوم سائیڈ نے 13.3 اوورز میں 55 رنز تک دو وکٹ گنوادیے تھے۔

برائن چاری 11 اور چبھابھا آٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے تھے۔ کریگ ارون 23 اور سکندر رضا چار رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ اس کے بعد کھیل ممکن نہ ہوسکا۔

مزید خبریں :