22 نومبر ، 2016
انگلش پریمئیر لیگ کی ٹیم مانچسٹر سٹی نے بارسلونا کے اسٹار لیونل میسی پر نظریں جما لیں ۔ مانچسٹر سٹی ان دنو ں لیونل میسی کو اپنے کلب میں شامل کرنے کے منصوبے بنا رہی ہے ۔
اس مقصد کیلئے بارسلونا اسٹار کو خطیر رقم کی پیشکش کی جائے گی ۔ جو ایک اندازے کے مطابق200 ملین پائونڈ ہے۔ انگلش میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر سٹی میسی کو ہفتہ وار 5لاکھ پائونڈ معاوضہ دے گی ۔
رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ لیونل میسی کی مانچسٹر سٹی میں شمولیت کی ایک بڑی وجہ پیپ گارڈیولا بھی ہیں ۔ گارڈیولا اس وقت مانچسٹر سٹی میں ٹیم منیجر کے فرائص انجام دے رہے ہیں اور قیاس آرائیاں یہ بھی ہیں کہ گارڈیلا ،میسی کی مانچسٹر سٹی میں شمولیت میں اہم ثابت ہو سکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ مانچسٹر سٹی نے پیپ گارڈیولا کی خدمات گزشتہ برس ہی حاصل کی ہیں ۔