صحت و سائنس
23 نومبر ، 2016

خیبر پختونخوا میں آج سے 3روزہ پولیو مہم کا آغاز

خیبر پختونخوا میں آج سے 3روزہ پولیو مہم کا آغاز

شیبا حیدر ... بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے بچانے کے لیے خیبر پختونخوا میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جارہی ہے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق آج سے صوبہ بھر میں شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 56 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مہم کے دوران 19 ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ محکمہ حت حکام کے مطابق تین روزہ مہم کے دوران 22ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار سیکورٹی پر مامور ہوں گے ۔

 

مزید خبریں :