کھیل
23 نومبر ، 2016

لکمل پر خطرناک تھرو کرنے پر جرمانہ

لکمل پر خطرناک تھرو کرنے پر جرمانہ

سری لنکا کے فاسٹ بولر سرگا لکمل پر سہ فریقی سیریز کے میچ میں زمبابوے کے اوپنر چامو چبھابھا کی جانب خطرناک طریقے سے گیند پھینک کرنے کے الزام میں میچ فیس کے 50 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے، ساتھ ہی انہیں دو ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔

لکمل نے اس جرم اور جرمانے کو قبول کر لیا ۔ یہ واقعہ پیر کو بلاوایو میں میچ کے دوسرے اوور میں پیش آیاجب لکمل نے چبھابھا کی طرف خطرناک طریقے سے گیند پھینکی جو وکٹ کیپر کے پاس گئی۔

آئی سی سی کے مطابق بیٹسمین کی جانب سے گیند اس طرح پھینکا جانا کھیل کی روح کے منافی ہے۔ خیال رہے کہ دو سال کی مدت میں کسی بھی کرکٹر کے چار سے سات منفی پوائنٹس ہوجائیں تو اسے پابندی کا سامنا کرنے پڑے گا۔

 

 

مزید خبریں :