کھیل
24 نومبر ، 2016

بولاوایو: سری لنکا کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ایک رن سے جیت

بولاوایو: سری لنکا کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ایک رن سے جیت

 

 

سہ فریقی کرکٹ سیریز کے اہم میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرادیاہے۔ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔

فیصلہ کن گیند پر ویسٹ انڈیز کو تین رنز درکار تھے، لیکن پرادیپ نے زبردست یارکر پھینکی ،جس پر کپتان جیسن ایک ہی رن بنا سکے۔ قبل ازیں فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں سات وکٹ پر 330رنز اسکور کیے تھے۔

نروشن ڈک ویلا اور کشال مینڈس نے 94،94 جبکہ داننجایا ڈی سلوا نے 58رنز کی اننگز کھیلیں۔ ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے تین وکٹ لیے۔ جواب میں اوپننگ بیٹسمین ارون لیوس کے شاندار جارحانہ 148رنز کی بدولت کیریبین ٹیم جیت کے انتہائی قریب پہنچ گئی تھی۔

لیکن مڈل آرڈر میں کوئی بھی بیٹسمین ان کا پوری طرح ساتھ نہ دے سکا۔ ان کے آئوٹ ہونے کے بعد صرفکپتان جیسن ہولڈر 45 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ ان کی کوشش بھی ٹیم کو فتحیاب نہ کراسکی۔

 

مزید خبریں :