دلچسپ و عجیب
24 نومبر ، 2016

پیرس: وراثت میں ملے گھر سے100 کلو سونا برآمد

پیرس: وراثت میں ملے گھر سے100 کلو سونا برآمد

فرانسیسی شخص کو اپنے رشتے دار کی جانب سے ترکے میں ملنے والے گھر سے 100 کلو سونا ملا ہے جسے فرنیچر میں چھپایا گیا تھا۔اس نامعلوم شخص کو سونے کے چمکتے ٹکڑے، فرنیچر، ململ کے کپڑوں اور باتھ روم سمیت گھر کی مختلف جگہوں سے ملے۔

نیلامی کرنے والے نکولس فائرفورٹ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ʼسونے کے 5000 ٹکڑے تھے، 12 کلو سونے کی دو سلاخیں تھیں اور ایک کلو سونے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑےے تھے۔‘

اس خزانے کی مالیت کا اندازہ 30 لاکھ 70 ہزار ڈالر لگایا گیا ہے۔ نکولس فائرفورٹ کا کہنا ہے کہ سونا اس قدر مہارت سے چھپایا گیا تھا کہ انھیں بالکل دکھائی نہیں دیا۔

سونے کے سکے اور ٹکڑے تب نظر آئے جب نئے مالک نے چیزوں کو اِدھر اُدھر ہلانا جلانا شروع کیا۔ ابتدا میں انھیں ایک صندوق ملا جس میں سونے کے سکے چھپائے گئے تھے اور اسے فرنیچر کے اندر رکھا گیا تھا۔

مزید خبریں :