28 نومبر ، 2016
لاہور پولیس نے 10 روز بعد ملت پارک میں ڈکیتی میں مزاحمت پر5 افرادکو قتل کرنےمیں ملوث ملزموں کا سراغ لگالیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
19 نومبر کو سمن آباد کے علاقے ملت پارک میں ڈکیتی کے دوران 5افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔
تین ملزمان باسو زاہد اور جہانگیر عرف بھولا کی تصویریں جیونیوز نے حاصل کرلی ہیں، ملزمان کا تعلق ضلع حافظ آباد سے ہے، بتایا گیا ہے کہ ملزمان کا سراغ جیو فینسنگ کے ذریعے لگایا گیا۔