09 دسمبر ، 2016
پشاور میں ٹریفک وارڈن نے نو پارکنگ زون میں کھڑی پولیس کی وین لفٹر کے ذریعے اٹھاکر بطورِ سزا فٹ پاتھ پر رکھ دی۔
ڈرائیور نے پولیس وین خیبرروڈ پر کچہری کے قریب نو پارکنگ زون میں کھڑی کی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی تھی۔
وارڈن نے لفٹر کے ذریعے گاڑی اٹھائی اورسزا کے طور پر قریبی فٹ پاتھ پر رکھ دی تاہم ڈرائیور کی معذرت پر پولیس وین فٹ پاتھ سے اتار دی گئی۔