17 دسمبر ، 2016
<p> </p> <p>سینٹرل انڈیکشن پالیسی کے خلاف ملتان اور فیصل آباد کے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے ،ڈاکٹرز کی ہڑتال نے دور دراز سے آنے والے مریضوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں ۔</p> <p>ملتان کے نشتر اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی مسلسل کئی روز کی ہڑتال کی وجہ سے اسپتال انتظامیہ نے او پی ڈی کےلئے سینئر ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کرلی ہیں ۔</p> <p>ادھر فیصل آباد کے سرکاری اسپتالوں میں بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے قریبی شہروں اور یہی علاقوں سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔</p>