شہر شہر
19 دسمبر ، 2016

شاہد چانڈیہ میئر ،شیخ اسرارڈپٹی میئرڈی جی خان نامزد

شاہد چانڈیہ میئر ،شیخ اسرارڈپٹی میئرڈی جی خان نامزد

 

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میونسپل کارپوریشن کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخاب میں ن لیگ کو اکثریت حاصل ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں پریس کانفرنس کرتےہوئے عبدالغفار ڈوگر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی مئیر شپ کیلئے مسلم لیگ ن نے شاہد چانڈیہ اور ڈپٹی مئیر کیلئے شیخ اسرار کو نامزد کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے پارٹی پالیسی کے خلاف اپنے بہنوئی عمران شاہ کو مئیر کے انتخاب میں آزاد حیثیت سے کھڑا کردیا ہے جس پر پارٹی قیادت تادیبی کارروائی کرے گی۔

مزید خبریں :