22 دسمبر ، 2016
انٹرمیڈیٹ سال اول پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کل کیاجا ئے گا ۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کل 23دسمبر 2016ء کو دوپہر ایک بجے کیا جارہا ہے۔
میڈیا کے نمائندے نتائج کی کاپی انٹربورڈ آفس کے کمرہ نمبر 28 سے دوپہر دو بجے کے بعد حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔