04 جنوری ، 2017
ریسرچرز کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے طویل عمر وہیل مچھلی گرینی کافی عرصے سے لاپتہ ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ یہ مرچکی ہے۔
ریسرچرز کے مطابق گرینی کی عمر تقریبا سو برس تھی اور اس کا اصل نام جے ٹو رکھا گیا تھا اور گرینی اس کی عرفیت تھی۔ ایک برطانوی نشریاتی ادارےکی رپورٹ کے مطابق گرینی کو کافی عرصے سے نہیں دیکھا گیا ہے اور اس لیے اب یہ خیال کیا جانے لگا ہے کہ گرینی مرچکی ہے۔
واضح رہے کہ گرینی برطانوی نشریاتی ادارے کی حیاتیات کےحوالے سے تیار کی جانے والی حالیہ ڈاکو منٹری کی اسٹار تھی۔