انٹرٹینمنٹ
04 جنوری ، 2017

عامر خان کی فلم دنگل پر ٹیکس معاف

عامر خان کی فلم دنگل پر ٹیکس معاف

بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں اداکار عامر خان کی نئی فلم دنگل پر ٹیکس معاف کردیا گیا ہے۔

اس بات کا اعلان نئی دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور انٹر ٹینمنٹ کے سربراہ منیش سسوڈیا نے گزشتہ روز کیا اور اس حوالے باضابطہ طور پر حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ٹیکس معاف کئے جانے کے اعلان کے بعد نئی دہلی کے تمام سینمائوں میں فلم پر ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔ نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ فلم کو ٹیکس فری کرنے کا مقصد فلم کی مدد سے کھیل اور جذبے کو فروغ دینا ہے۔

 

 

مزید خبریں :