انٹرٹینمنٹ
05 جنوری ، 2017

جینیٹ جیکسن50 برس کی عمر میں ماں بن گئی

جینیٹ جیکسن50 برس کی عمر میں ماں بن گئی

ہالی وڈ گلوکارہ اور پاپ سٹار مائیکل جیکسن کی بہن جینیٹ جیکسن نے 50 برس کی عمر میںماں بن گئی ہیں انہو ں نے پہلے بچے کو جنم دیا ہے۔

جینیٹ جیکسن اور ان کے شوہر، قطری کاروباری شخصیت وصام ال مانا نے اپنے بیٹے عیسیٰ ال مانا کی پیدائش پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ان کے ترجمان نے مزید کہا کہ بچے کی پیدائش کے بعد جینیٹ آرام کر رہی ہیں ،جینیٹ جیکسن نے 2012ءمیں وصام ال مانا سے شادی کی تھی اور ان کو لندن میں بچوں کے سامان کی خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

 

مزید خبریں :