06 جنوری ، 2017
نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انسانی دماغ کی نمو بڑے ہونے پر بھی جاری رہتی ہے، اس سے قبل سائنسدانوں کو خیال تھا کہ دماغی نمو بچپن میں مکمل ہوکر رک جاتی ہے۔
امریکا میں ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق انسانی دماغ کی چہروں کو پہچانے کی صلاحیت بالغ ہونے کے بعد بھی نمو پاتی رہتی ہے، اس سے قبل سائنسدانوں کا خیال تھا کہ بچپن میں ہی دماغ کے ٹشوز کی افزائش اور نمو مکمل ہو کر رک جاتی ہے۔
سائنسدانوں نے دماغ کے دوسرے حصوں کی افزائش پر بھی تحقیق کی لیکن دماغ کے دیگر ٹشوز کی افزائش عمر بڑھنے پر تبدیل ہوتی دکھائی نہیں دی۔