شہر شہر
06 جنوری ، 2017

حیدرآباد میں جنگ ،جیو نیوز کے تعاون سے ادبی میلے کا آغاز

حیدرآباد میں جنگ ،جیو نیوز کے تعاون سے ادبی میلے کا آغاز

 

حامد شیخ...حیدرآباد میں جنگ اورجیو نیوز کے تعاون سے لٹریچر فیسٹیول شروع ہوگیا، حیدر آباد کے سندھ میوزیم میں ادبی میلہ سج گیا۔

ادبی میلے کا افتتاح صوبائی وزیر سید سردار شاہ اور معروف ڈرامہ نگار نورالہدیٰ شاہ نے کیا، پہلے روز مختلف ادبی موضوعات پر مذاکرے اور آرٹ ایگزی بیشن ہوئی۔

آرٹ ایگزی بیشن میں معروف مجسمہ ساز فقیرو، مصور حسین چانڈیو، کارٹونسٹ مراد علی شاہ اور اطالوی فن کار موریجیو کی تخلیقات کو بے حد سراہا گیا ۔

فن کاروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے فن پاروں کے ذریعے سندھ کی ثقافت اجاگرکی ہے۔

معروف ڈرامہ نگار نورالہدیٰ شاہ کا کہنا تھا کہ ادبی میلے تنگ نظری اور انتہاپسندی کے خاتمے کا اہم ذریعہ ہیں ۔

فیسٹیول میں آرٹ کی نمائش اور کتابوں کے اسٹالز پر نوجوانوں کا رش رہا، تین روزہ ادبی میلے میں جیو نیوز اور جنگ گروپ میڈیا پارٹنر ہیں، میلے میں شہریوں نے جیو نمبر ون ہے کے ڈسپلے بورڈ کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں۔

مزید خبریں :