13 جنوری ، 2017
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کٹی پہاڑی کا دورہ کیا اور پرچم کشائی کی، کہا کہ ماضی میں یہ علاقہ میدان جنگ تھا، آج ہر رنگ اور نسل کے آدمی یہاں آباد ہیں ۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کٹی پہاڑی پہنچے، انتظامات تو جلسے کے تھے لیکن بارش کی وجہ سے پروگرام ملتوی کرنا پڑا، دونوں رہنماؤں نے پرچم کشائی کی اور علاقہ مکینوں کو 29جنوری میں جلسے کی دعوت دی۔
میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کٹی پہاڑی میں لوگوں کو لڑوایا گیا، آج یہاں جذبہ دیکھ کر دل چاہتا ہے کہ یہی جذبہ ملک بھر میں ہو۔