24 جنوری ، 2017
گوجرانوالہ کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں مبینہ طور پر کام ٹھیک نہ کرنے پر مالکن نے کم سن گھریلو ملازمہ کے چہرے پر کھولتا پانی پھینک دیا،متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے۔
تھانہ اروپ کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں مالکن نے مبینہ طور پر گھریلو ملازمہ پر کھولتا پانی پھینک دیا، جس سے 15 سالہ ملازمہ کا چہرہ بری طرح جھلس گیا، جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد تھانہ اروپ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مکان مالک آصف کے بھائی عمران کو حراست میں لے لیا جبکہ ملزم آصف اور اس کی بیوی موقع سے فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔