28 جنوری ، 2017
بھارت میں ماہر بیکرز نے سیکڑوں اقسام کے کیک نمائش میں پیش کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
بھارتی شہر حیدرآباد میں کیک کی سب سے بڑی نمائش میں سو سے زائد بیکرز نے تقریباً 96گھنٹوں میں 506 مختلف اقسام کے مزیدار کیک تیار کیے اورعالمی ریکارڈ بنا لیا۔
اس نمائش میں سیٹ کیک، فریش کریم کیک، بٹر کیک، ٹارٹس، پائس اور فلینس کی نمائش کی گئی جس نے دیکھنے والوں کے نہ صرف دل للچائے بلکہ شائقین نے ماہر بیکرز کی کارکردگی کوبھی خوب سراہا۔