28 جنوری ، 2017
امین انور...’جنگ‘ گروپ نے بنیادی تعلیم کے لیے خصوصی قاعدہ جاری کردیا،قاعدے کا مقصد ناخواندہ افراد کو اردو، انگریزی اور بنیادی حساب کتاب کی تعلیم دینا ہے۔
’جنگ‘ گروپ قاعدہ پڑھو اور آگے بڑھو کا مقصد معاشرے میں ایسے افراد کو بنیادی تعلیم دینا ہے جو کسی بھی سے وجہ سے تعلیم سے محروم رہ گئے ہوں۔
قاعدے کی مدد سے کوئی بھی پڑھا لکھا شخص اپنے گھرمیں موجود ایسے فرد کو پڑھاسکتا ہے جو تعلیم کے زیور سے محروم ہے، کراچی کی رہائشی ایمان خان نے عہد کیا ہے کہ وہ اس قاعدے کے ذریعے ایک فرد کو پڑھنا لکھنا سکھائیں گی۔
قاعدے کی مدد سے اردو، انگریزی اور بنیادی حساب کتاب بڑی آسانی سے پڑھایا اور جاسکتا ہے ،ایک محتاط اندازے کے مطابق ملک بھر میں 40 فیصد افراد بنیادی تعلیم سے محروم ہیں۔
شہریوں نےامید ظاہر کی ہے کہ ’جنگ ‘گروپ کے اس قدم سے تعلیم سے محروم رہ جانےوالے افراد اس قاعدے سے علم کی شمع روشن کر کے راستوں کے اندھیرے دور کیے جا سکتے ہیں۔