دلچسپ و عجیب
28 جنوری ، 2017

آن لائن شاپنگ، آن لائن شادی کے بعد آن لائن بھکاری

آن لائن شاپنگ، آن لائن شادی کے بعد آن لائن بھکاری

 

آن لائن شاپنگ،آن لائن شادی،آن لائن دوستی کے بعد اب آن لائن بھکاری بھی سامنے آگئے، گوجرانوالہ میں فقیر آن لائن ہوگئے ۔

آن لائن رہنا اب بھکاریوں نے بھی سیکھ لیا، واٹس ایپ پر رابطہ رکھنا ان کو بھی آگیا، گوجرانوالا کا بھکاری اسمارٹ ہوگیا، جو سوشل کنیکٹیوٹی سے فائدہ اٹھانے لگے۔

گوندانوالہ کے چوک میں خیر اللہ نامی فقیر نے بھیک مانگ کے پیسے جمع کیے اور اسمارٹ فون خریدا،اب اس کے پاس اسمارٹ فون بھی ہے، فیس بک اکاؤنٹ بھی ہے اور واٹس ایپ کی سہولت بھی دستیاب ہے ۔

اس آن لائن بھکاری کی روزانہ کی کمائی دو سے تین ہزار روپے ہے،خیراللہ دونوں ٹانگوں سے معذور ہے، لیکن کافی سوشل ہے، کیونکہ سوشل میڈیا کے ذریعے سب سے رابطہ میں رہتا ہے،جہاں رش ہوتا ہے ساتھیوں کو بلا لیتا ہے۔

مزید خبریں :