31 جنوری ، 2017
پشاور ہائی کورٹ نے نیپرا کو وفاقی وزارت پانی کے تحت کرنے پر وفاق سے جواب طلب کر لیا۔
نیپرا خودمختاری کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی،کیس کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اکرام اللہ پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کی۔
عدالت نے وفاق سے ایک دن کے اندر جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی، نیپرا کی خودمختاری ختم کرنے کے خلاف سینیٹر نعمان وزیر نے رٹ دائر کر رکھی ہے۔