31 جنوری ، 2017
وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے حکومت کی جانب سے عمران خان کو مل کر کام کرنے کی پیشکش کردی، کہا ہے کہ آئیں وزیراعظم کے ساتھ بیٹھ کر سی پیک اور کرپشن میں کمی پر بات کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ ویزوں پرپابندی کی بات کررہے ہیں، پاکستان سے دشمنی نہ کریں ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم پاناما کا حساب تو سپریم کورٹ میں دے رہے ہیں، دستاویزات بھی دے رہے ہیں وزیراعظم کے ساتھ بیٹھیں، خاص طورپر خیبرپختونخوا کے لیے مل کر کام کریں۔