پاکستان
31 جنوری ، 2017

کریم کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی: ڈی آئی جی ٹریفک

کریم کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی: ڈی آئی جی ٹریفک

 

ڈی آئی جی ٹریفک آصف اعجاز نے کراچی میں موبائل ایپ سے چلنے والی نجی کمپنیوں اوبراورکریم کی ٹیکسیاں پکڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کریم کیب سروس کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 3دنوں میں کریم کیب کی 4گاڑیاں بند کی گئیں، موٹر وہیکل قانون کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ادھر موبائل ایپ ٹیکسی کے خلاف کارروائی پر کراچی کے شہر ی بھی مایوس ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ گھر بیٹھے ٹیکسی آجاتی ہے،یہ بہت اچھی سہولت ہے جسے چلتے رہنا چاہیے۔

مزید خبریں :