31 جنوری ، 2017
کراچی کے سرکاری اسپتال میں خاتون نے 4 بچوں کو جنم دیا ہے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
کراچی کے ادارہ برائے امراض اطفال میں بزرٹا لائن کی رہائشی خاتون کے یہاں4بچوں کی پیدائش ہوئی۔
ڈاکٹرز کے مطابق چاروں بچوں کا وزن کم ہے، جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے، ایک بچے کا وزن6 سو گرام، دوسرے کا8 سو گرام ہے، جبکہ 2 بچوں کا وزن ایک ایک کلو کے قریب ہے ۔
دو بچوں کوایمرجنسی اور دو کو نرسری منتقل کردیا گیا ہے، نومولود وں میں تین لڑکے اور ایک لڑکی ہے۔