دنیا
04 فروری ، 2017

ٹرمپ کا متنازع آرڈر،لاکھوں ایرانی بھی متاثر ہوں گے

ٹرمپ کا متنازع آرڈر،لاکھوں ایرانی بھی متاثر ہوں گے

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی کے نتیجے میں پناہ کے طالب 9 ہزار ایرانی شہری ترکی میں پھنس کر رہ گئے ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اگرچہ ایران اور امریکا کے درمیان 37 برسوں سے سفارتی تعلقات نہیں ہیں تاہم سات اسلامی ممالک سے متعلق ٹرمپ کے متنازع ایگزیکٹو آرڈر کے سبب گرین کارڈ کے حامل لاکھوں ایرانی متاثر ہوں گے۔

سال 2015 میں ان سات ممالک سے تعلق رکھنے والے جتنے افراد نے امریکا میں داخلے کا ویزا حاصل کیا ان میں نصف کے قریب ایرانی شہری تھے۔

اس سلسلے میں "کارنیگی مڈل ایسٹ سینٹر" کے تحقیقی مطالعے کے مطابق امریکا میں اس وقت 30 لاکھ کے قریب ایرانی بستے ہیں جن میں کم از کم 50 فی صد کی پیدائش امریکا میں ہوئی۔ ان کی مجموعی دولت تقریبا 400 ارب ڈالر ہے اور یہ لوگ تحقیقی مراکز اور ذرائع ابلاغ کے اداروں میں نمایاں طور پر موجود ہیں۔

مزید خبریں :