04 فروری ، 2017
میانمار کے حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ گزشتہ اتوار کے دن ایک ممتاز مسلم وکیل کو نی کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک اور مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
آنگ سان سوچی کی حکمران پارٹی نیشنل لیگ برائے جمہوریت سے تعلق رکھنے والے تریسٹھ سالہ کو نی کو انتیس جنوری کو ینگون کے ہوائی اڈے کے باہر اس وقت ہلاک کیا گیا تھا جب وہ ٹیکسی کے انتظار میں کھڑے تھے۔
اس کارروائی میں ٹیکسی ڈرائیور بھی مارا گیا تھا جبکہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا تھا۔ آج حکام نے بتایا ہے کہ اس واردات کے بارہ گھنٹے کے اندر ایک اور مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا تھا۔