دنیا
05 فروری ، 2017

شدید فوجی حملے پر برطانوی افواج دفاع نہیں کر سکیں گی، برطانوی اخبار

شدید فوجی حملے پر برطانوی افواج دفاع نہیں کر سکیں گی، برطانوی اخبار

ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی شدید فوجی حملے کی صورت میں برطانوی افواج اپنے ملک کا دفاع نہیں کر سکیں گی۔

برطانوی اخبار دی سنڈے ٹائمز کے مطابق برطانیہ کے جنگی بحری جہاز اتنا شور مچاتے ہیں کہ روسی آبدوزوں کو اس کا سو میل دور سے ہی پتا چل جائے گا۔

اخبار کے مطابق برطانیہ نے ایک ارب پونڈ کا خرچہ کر کے جو ڈرون حاصل کیے تھے وہ فرنٹ لائن پر ابھی تک لائے نہیں جا سکے حالانکہ ان کا آرڈر دیے بارہ سال گزر چکے ہیں، برطانیہ کے لائٹ ٹینک اتنے بڑے ہیں کہ انھیں ٹرانسپورٹ طیاروں میں لادا ہی نہیں جا سکتا۔ 

 

مزید خبریں :