07 فروری ، 2017
دبئی میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے آٹھویں سالانہ ’کار فری ڈے‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور اپنی گاڑیاں گھر چھوڑ کر پیدل ہی اپنی منزل کی جانب نکل پڑے۔
’ایک دن گاڑیوں کے بغیر ذرا سوچیں کیسا لگے گا؟‘ جسکے تحت عام عوام نے اپنی ذاتی گاڑیوں کو گھر پر ہی چھوڑتے ہوئے سائیکل، بس اور پیدل ہی سفر کیا۔
اس دن کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ اور لوگوں میں پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر ماحول دوست سواریوں کو اپنانے کا شعور اْجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر کئی لوگ بس اور سائیکل پر سوا ر نظر آئے تو کئی اپنی فیملی سمیت پیدل ہی منزل کی جانب نکل پڑے۔
سالانہ کار فری ڈے پر دبئی میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل حسین ناصر لوٹاہ نے بھی عملے سمیت دبئی میٹر و میں Etisalatاسٹیشن سے یونین اسٹیشن تک کا سفر کیا، جبکہ اس موقع پر ہزاروں افراد نے بھی اپنی گاڑیوں کو گھر پر ہی چھوڑتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کیا۔