07 فروری ، 2017
لاہور میں سیشن کورٹ کے باہر عبوری ضمانت کے لئےآئے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔لوگوں نےملزم کوپکڑ کرپولیس کےحوالے کر دیا۔
پولیس کےمطابق قتل کےمقدمےکاملزم عامرعبوری ضمانت کے لئے سیشن کورٹ آرہاتھا،جونہی وہ عدالت کے گیٹ پر پہنچاتوملزم حمزہ نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا،زخمی کو فوری طورپراسپتال منتقل کیاگیا،لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔
پولیس نےلاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کرمقدمہ درج کر لیاہے،پولیس کےمطابق ملزم حمزہ نےمقتول کےخلاف اپنےوالد کےقتل کا مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔