08 فروری ، 2017
کراچی میں قدرتی گیس ضائع ہونے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، اورنگی ٹاؤن میں2 انچ کے پائپ سے گیس خارج ہو رہی ہے۔
گیس کے اخراج کے باعث وقفے وقفے سے آگ لگ جاتی ہے، جسے علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت پانی ڈال کر بجھا دیتے ہیں ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر میں گیس ضائع ہونے کا حالیہ دنوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔
سوئی سدرن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن گل چکی ہے جس کی وجہ سے گیس کا اخراج ہورہا ہے۔